Maktaba Wahhabi

159 - 168
کے برابر ہوں۔‘‘[1] ۲۰: دورانِ نیند خوف دُور کرنے والی دعا: امام ترمذی نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی ایک نیند میں خوف زدہ ہو ،تو اس کو چاہیے ،کہ وہ کہے: [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہِ وَعِقَابِہِ وَشَرِّ عِبَادِہِ، وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ ، وَأَنْ یَحْضُرُوْن۔][2] تو پھر وہ [یعنی شیطانوں کے وسوسے اور شرارتیں] اسے ضرر نہ پہنچا سکیں گے۔‘‘[3] ۲۱: بُرے خواب کے شر سے بچاؤ کے لیے ذکر اور دیگر تدبیریں: امام مسلم نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا:’’میں ایسے خواب دیکھا کرتا تھا ، جو مجھے بیمار کر دیتے۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’’ میں نے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی [اور اپنا ماجرا انہیں سنایا]، تو وہ فرمانے لگے :’’ میں [بھی] ایسے خواب دیکھا کرتا تھا ، جو مجھے بیمار کر دیتے،
Flag Counter