Maktaba Wahhabi

30 - 168
سچے مرد اور سچی عورتیں ،اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، اور عاجزی اختیار کرنے والے مرد اور عاجزی اختیار کرنے والی عورتیں ، اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں ، اور روزے دار مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں ، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں، اور اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کرنے والے مرد ، اور اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کرنے والی عورتیں ، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے مغفرت اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے۔‘‘ ۱۷۔کثرت سے ذکر کرنے والوں کا سبقت لے جانا: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ مکہ کی طرف جاتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جمدان نامی پہاڑ کے پاس سے گزر ہوا ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سِیْرُوْا ، ھٰذا جُمْدَانُ ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُوْنَ۔‘‘ ’’ چلتے رہو ، یہ جمدان ہے ، مفردون سبقت لے گئے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’ وَمَا الْمُفْرِّدُوْنَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟‘‘ ’’ اے اللہ تعالیٰ کے رسول! مفرّ دون کیا ہیں‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اَلذَّاکِرُوْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّالذَّاکِرَاتُ۔‘‘[1] ’’ کثرت سے ذکرِ الٰہی کرنے والے مرد اور عورتیں۔‘‘
Flag Counter