Maktaba Wahhabi

102 - 168
کروانے والا کوئی ہو ، یا وہ ہمیشہ رہے؟‘‘[1] ز: تسبیح ، تحمید اور تکبیر کے فضائل: ان کلمات کے سو سو مرتبہ کہنے کے فضائل: امام طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’کسی شخص کا سو مرتبہ: [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ ] کہنا سو اونٹ کی مانند ہے اور سو مرتبہ : [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کہنا اللہ تعالیٰ کی راہ میں سو زین پوش لگام چڑھائے ہوئے گھوڑے [دینے] کی طرح ہے ، اور سو مرتبہ : [اَللّٰہُ أَکْبَرُ] کہنا مکہ میں[اللہ کی راہ میں] ذبح کیے گئے سو اونٹوں کے برابر ہے۔‘‘[2] ح: تسبیح ، تحمید ، تہلیل اور تکبیر کے فضائل: ۱:اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام: امام مسلم نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں
Flag Counter