Maktaba Wahhabi

149 - 168
۱۱: شیطانی جھاڑ پھونک سے کفایت کرنے والی دعا: امام ابوداؤد نے حضرت عبداللہ کی بیوی زینب کے حوالے سے عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا:’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جھاڑ پھونک ، تعویذات اور جادو شرک ہیں۔‘‘ انہوں [زینب رضی اللہ عنہما ] نے بیان کیا:’’میں نے کہا:’’ آپ ایسے کیوں کہہ رہے ہیں؟ واللہ! شدتِ درد سے میری آنکھ سے پانی بہا کرتا تھا اور میں ایک یہودی کے پاس جایا کرتی تھی۔ وہ جھاڑ پھونک کرتا ، تو مجھے سکون ہو جاتا۔‘‘ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’بلاشبہ یہ تو شیطانی عمل ہے۔ وہ اپنے ہاتھ سے مارتا اور جب وہ جھاڑ پھونک کرتا ، تو وہ [درد] رُک جاتا۔ بلاشبہ تیرے لیے وہ کہنا کافی ہے ،جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: [أَذْھِبِ الْبَأسَ رَبَّ النَّاسِ! اِشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ، لَا شِفَائَ إِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَمًا۔[1]][2]
Flag Counter