’’جو شخص کسی مجلس میں ہو اور اُٹھنے کا ارادہ کرتے وقت یہ [دعا] پڑھے:
[سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ، لَآ إِلٰہَ إِلَّا ٓ أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُکَ، وَأَتُوْبُ إِلَیْکَ] [1]
تو اس مجلس میں جو کچھ [گناہ] ہوئے ، وہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘[2]
۳۵: مصیبت زدہ کو کھوئی ہوئی چیز سے بہتر چیز دلوانے والی دعا:
امام مسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا : ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
’’کسی بھی مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ وہی کہے ،جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے:
[إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّآ إِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ۔ اَللّٰھُمَّ اْجُرْنِيْ فِيْ مُصِیْبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِيْ خَیْرًا مِنْھَا] [3]
تو اللہ تعالیٰ اسے اس سے بہتر بدلہ عطا فرماتے ہیں۔‘‘
انہوں نے بیان کیا: ’’جب ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے، تو میں نے کہا: ’’مسلمانوں
|