Maktaba Wahhabi

169 - 168
سے بھی ملاقات ہو ، اسے سلام کہیں۔‘‘[1] ۳۲: بازار میں داخل ہونے کی عظیم برکتوں والی دعا: امام ابن ماجہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت [یہ دعا] پڑھے: [ لَآ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِيْ وَیُمِیْتُ، وَھُوَ حَيٌّ لاَّ یَمُوْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ] [2] تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں تحریر فرماتے ہیں، اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دیتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں گھر تعمیر فرما دیتے ہیں۔‘‘[3] اور ترمذی کی ایک روایت میں ہے: ’’اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں تحریر فرما تے ہیں، دس لاکھ گناہ مٹا دیتے ہیں اور اس کے دس لاکھ درجات بلند فرما دیتے ہیں۔‘‘[4]
Flag Counter