Maktaba Wahhabi

133 - 168
[رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا ، وَ بِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا ، وَبِمُحَمَّدٍ صلي اللّٰہ عليه وسلم نَبِیًا] [1] مگر قیامت کے دن اسے خوش کرنا اللہ تعالیٰ پر لازم ہو جاتا ہے۔[2] ب:امام ابوداؤد نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے کہا: [رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا ، وَ بِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا ، وَبِمُحَمَّدٍ صلي اللّٰہ عليه وسلم نَبِیًا] تو جنت اس کے لیے واجب ہو گئی۔‘‘] [3] ۳: بچھو کے ڈنک کے ضرر سے بچانے والی دعا: ا: امام احمد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے تین دفعہ شام کے وقت کہا: [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ] [4]
Flag Counter