Maktaba Wahhabi

43 - 168
الدُّنْیَا ، فَإِنَّ مَنْزِلَتَکَ عِنْدَ آخِرِ آیَۃٍ تَقْرَؤُھَا۔‘‘[1] ’’ قرآن والے سے کہا جائے گا:’’پڑھو اور اوپر چڑھو اور جس طرح تم ترتیل کے ساتھ دنیا میں پڑھتے تھے ،اسی طرح پڑھو،کیونکہ یقینا تمہارا مقام وہاں ہے ، جہاں تم آخری آیت پڑھ کر پہنچو گے۔‘‘ ۔ب۔ بعض سورتوں اور آیات کے فضائل ا: سورۃ الفاتحہ کے ساتھ دم: ۱: ڈسے ہوئے کا شفا یاب ہونا: امام بخاری نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوںنے بیان کیا، کہ: ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم ایک سفر میں نکلے۔ دورانِ سفر وہ عرب کے ایک قبیلے کے پاس اُترے۔ انہوں نے ان کا مہمان بننا چاہا ، لیکن انہوں [یعنی قبیلے والوں]نے مہمان داری سے انکار کر دیا۔ اس قبیلے کا سردار ڈسا گیا ۔ انہوں نے اس [کے علاج] کی خاطر ہر ممکن کوشش کی ، لیکن اسے کچھ فائدہ نہ ہوا۔ ان میں سے ایک شخص نے کہا:’’ جو لوگ تمہارے پاس آئے ہیں ، ان کے پاس جاؤ ،کہ شاید ان میں سے کسی کے پاس [اس کے علاج کے لیے] کوئی چیز ہو۔‘‘
Flag Counter