Maktaba Wahhabi

170 - 168
ایک اور روایت میں ہے، کہ انہوں نے بیان کیا : [1]’’میں خراسان آیا ، تو قتیبہ بن مسلم کے ہاں پہنچا اور ان سے کہا: ’’میں آپ کے پاس ایک تحفہ لے کر آیا ہوں۔‘‘ پھر میں نے انہیں یہ حدیث سنائی۔ (تو اس کے بعد) وہ اپنی سواری پر سوار ہو کر بازار کے دروازے پر پہنچ کر یہ دعا پڑھا کرتے ، اور پھر (وہیں سے) واپس پلٹ جاتے۔‘‘[2] ۳۳: غصہ ختم کرنے والا ذکر: امام ابوداؤد نے حضرت سلیمان بن صُرَد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا :’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کا جھگڑا ہوا۔ ان میں سے ایک کی آنکھیں سرخ اور گردن کی رگیں پھولنا شروع ہو ئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بلاشبہ میں ایک ایسا کلمہ [یعنی ذکر] جانتا ہوں ،کہ اگر یہ اسے پڑھے ،تو اس کا غصہ ختم ہو جائے: [أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔[3]] [4] ۳۴: مجلس کے گناہ معاف کروانے والی دعا: امام احمد اور امام طبری نے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter