Maktaba Wahhabi

68 - 168
(۳) فضائلِ اذان احادیث شریفہ میں اذان کے متعدد فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: ۱۔اذان کی عظیم قدرو منزلت امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر لوگوں کو معلوم ہوتا، کہ اذان اور پہلی صف میں کیا[یعنی کتنا عظیم ثواب]ہے ، پھر ان کے لیے قرعہ ڈالنے کے سوا چارہ کارباقی نہ رہتا، تو وہ ضرور اس پر قرعہ اندازی کرتے۔‘‘[1] ۲۔ اذان سن کر شیطان کا بھاگنا: امام مسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے فرمایا:’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بلاشبہ جب شیطان اذان سنتا ہے ، تو چلا جاتا ہے ، یہاں تک کہ [الروحاء]پہنچ جاتا ہے۔‘‘ سلیمان [2]یان کرتے ہیں:’’میں نے [الروحاء]کے بارے میں ان سے دریافت کیا ، تو انہوں نے بتلایا: ’’وہ مدینہ سے چھتیس میل کے فاصلے پر ہے۔‘‘[3]
Flag Counter