دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ إِلاَّ أَنْ یَمُوْتَ۔‘‘ [1]
’’ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے ، اسے جنت میں داخلے سے مرنے کے سوا کوئی اور چیز نہیں روکتی۔‘‘
۴:سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں:
۱: رات کو پڑھنے والے کے لیے ان کا کافی ہو نا:
امام بخاری نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’ مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ فِيْ لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ۔‘‘[2]
’’جس شخص نے رات کو سورۃ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں، وہ اس کے لیے کفایت کر گئیں۔‘‘
[کفایت کرنے ]کے متعلق محدثین سے منقولہ اقوال میں سے چند ایک درجِ ذیل ہیں:
۱: قیام اللیل میں قرآن کریم کی تلاوت سے کفایت کر گئیں۔
۲: دورانِ نماز یا نماز کے علاوہ قرأ ت قرآن کریم سے کفایت کر گئیں۔
|