نے ہمارے لیے ہماری سنتوں کو بیان فرمایا اور ہمیں ہماری نماز سکھلائی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب تم نماز پڑھو، تو تم اپنی صفیں درست کرو، پھر تم میں سے ایک تمہاری امامت کرائے، سو جب وہ [اَللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے، تو تم بھی [اَللّٰہُ اَکْبَرُ] کہو، جب وہ [غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ] کہے، تو تم
[آمِیْن]
کہو۔ اللہ تعالیٰ تمہاری ( دُعا) قبول فرمائیں گے۔ ‘‘[1]
۴۔ رکوع سے سر اُٹھانے کے بعد کی دعائیں:
ا: [اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ] کہنے والے کی مغفرت:
امام بخاری نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب امام [سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ] [2]کہے ،تو تم
[اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ] [3]کہو،
کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ ہو گا ، اس کے سابقہ گناہ معاف کیے جائیں گے۔‘‘[4]
ب: [رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ…] تحریر کرنے میں فرشتوں کی مسابقت:
امام بخاری نے حضرت رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ
|