Maktaba Wahhabi

172 - 168
میں سے کون ابو سلمہ سے بہتر ہے؟ پہلا گھرانہ[1]جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی، پھر میں نے وہ [دعا] پڑھی ، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہترین بدل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرما دیے۔‘‘[2] ۳۶:بیٹے کی وفات پر حمد اور [إنَّا لِلّٰہِ… ] پڑھنے کا عظیم صلہ: امام ترمذی نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب بندے کا بیٹا فوت ہوتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں:’’تم نے میرے بندے کا بیٹا قبض کیا ہے؟‘‘ تو وہ عرض کرتے ہیں:’’ جی ہاں۔‘‘ تو وہ فرماتے ہیں:’’تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا ہے؟‘‘ وہ عرض کرتے ہیں:’’جی ہاں۔‘‘ وہ پوچھتے ہیں:’’میرے بندے نے کیا کہا؟‘‘ وہ عرض کرتے ہیں:’’اس نے آپ کی حمد کی اور [إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْن] پڑھا۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کرو اور اس کا نام [بیت الحمد[3]] رکھو۔‘‘[4]
Flag Counter