Maktaba Wahhabi

165 - 168
کیونکہ جب تم یہ کہتے ہو ،تو شیطان چھوٹا ہوتا ہے ، یہاں تک کہ مکھی کے برابر ہو جاتا ہے۔‘‘[1] ۳۰: تا حیات آفت سے محفوظ کرنے والی دعا: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کسی مبتلائے مصیبت شخص[2] کو دیکھ کر کہے: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہِ، وَفَضَّلَنِيْ عَلیٰ کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا] [3] تو اس کو زندگی بھر کے لیے اس مصیبت سے ،خواہ وہ کسی نوعیت کی ہو ، عافیت دی جاتی ہے۔‘‘[4] نوٹ:… امام ترمذی نے ابو جعفر محمد بن علی رحمہا اللہ سے نقل کیا ہے ،کہ انہوں نے فرمایا، کہ مبتلائے مصیبت کو دیکھ کر یہ دعا اپنے دل میں پڑھے اور اسے نہ سنائے۔[5]
Flag Counter