Maktaba Wahhabi

135 - 168
(۱۲) مرادیں پوری کروانے والے آٹھ اذکار ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو ایسے اذکار بتلائے ہیں ،کہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کی فریادیں سنی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی حاجات پوری فرما دیتے اور پریشانیاں دُور کر دیتے ہیں۔ توفیقِ الٰہی سے ایسے ہی سات اذکار ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں: ۱:[لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ…… ]کے ساتھ دعا: امام احمد اور امام ترمذی نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مچھلی والے کی دعا، [1]جب انہوں نے مچھلی کے پیٹ سے بایں الفاظ دعا کی: [لَآ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّيْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ۔][2] ان [کلمات ]کے ساتھ کوئی مسلمان کبھی بھی کسی چیز کے بارے میں دعا نہیں کرتا ، مگر اللہ تعالیٰ اس کی فریاد پوری فرما دیتے ہیں۔‘‘[3]
Flag Counter