Maktaba Wahhabi

144 - 168
۵: کھانے کے بعد گناہ معاف کروانے والی دعا: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص نے کھانا کھایا اور کہا: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنِي ھٰذَا، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّۃٍ] [1] تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے گئے۔‘‘[2] ۶: کھانے پینے کے بعد حمد پر اللہ تعالیٰ کا راضی ہونا: امام مسلم نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس بندے پر خوش ہوتے ہیں ،کہ وہ ایک مرتبہ کھانا کھاتا ہے، تو ان کی حمد کرتا ہے، ایک مرتبہ پیتا ہے ،تو ان کی حمد کرتا ہے۔‘‘[3]
Flag Counter