Maktaba Wahhabi

99 - 168
۶:[سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ] کہنے سے جنت میں کھجور کا درخت : امام ترمذی نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے : [سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ] کہا ، اس کے لیے جنت میں ایک کجھور کا درخت لگایا گیا۔‘‘[1] ۷: رات دن اور دن رات ذکر کرنے سے اعلیٰ تسبیح و تحمید: امام نسائی اور امام ابن حبان نے حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے ، اور وہ اس وقت اپنے ہونٹوں کو حرکت دے رہے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے ابو امامہ! تم کیا کہہ رہے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’ اپنے رب کا ذکر کر رہا ہوں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کیا میں تمہیں ایسے [ذکر] کی خبر نہ دوں ، جو کہ تمہارے رات دن اور دن رات کے ذکر سے زیادہ افضل ہو؟ تم کہو: [سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْ ئَ مَا خَلَقَ،
Flag Counter