Maktaba Wahhabi

49 - 168
سے روایت نقل کی ہے ،کہ جب انہوں نے شیطان کو پکڑا ، تو اس سے دریافت کیا: ’’ مَا یُجِیْرُنَا مِنْکُمْ؟‘‘ ’’ ہمیں تم سے کون سی چیز محفوظ رکھتی ہے؟‘‘ اس نے کہا: ’’تَقْرَأُ آیَۃَ الکُرْسِيِّ مِنْ سُوْرَۃِ الْبَقَرۃِ {اَللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ}؟‘‘ ’’[ کیا]آپ سورۃ البقرہ سے آیت الکرسی {اَللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ} پڑھتے ہو؟‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’ہاں۔‘‘ اس نے کہا: ’’إِذَا قَرَأْتَھَا غُدْوَۃً أُجِرْتَ مِنَّا حَتَّی تُمْسِيَ، وَإِذَا قَرَأْتَھَا حِیْنَ تُمْسِيْ أُجِرْتَ مِنَّا حَتَّی تُصْبِحَ۔‘‘ ’’ جب آپ اسے صبح پڑھیں گے ،تو شام تک ہم سے محفوظ کیے جائیں گے۔اور جب آپ اسے شام کو پڑھیں گے ، تو صبح تک ہم سے محفوظ کیے جائیں گے۔‘‘ ابی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا : ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس بات کی خبر دی ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صَدَقَ الْخَبِیْثُ۔‘‘ [1] ’’ خبیث نے سچ بات کہی ہے۔‘‘ ۳: امام احمد اور امام ترمذی نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی
Flag Counter