Maktaba Wahhabi

55 - 198
نَزَلَتْ فِي نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاصَّۃً ۔ ’’یہ آیت خاص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر : 6/410، بتحقیق سلامۃ، وسندہٗ حسنٌ) عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : مَنْ شَائَ بَاہَلْتُہٗ أَنَّہَا نَزَلَتْ فِي أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ ’’میں اس پر مباہلے کو تیار ہوں کہ یہ آیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے بارے میں نازل ہوئی۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر : 6/411، وسندہٗ حسنٌ) حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (۷۷۴ھ)فرماتے ہیں : ہٰذَا نَصٌّ فِي دُخُولِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِي أَہْلِ الْبَیْتِ ہَاہُنَا؛ لِأَنَّہُنَّ سَبَبُ نُزُولِ ہٰذِہِ الْآیَۃِ ۔ ’’یہ آیت نص ہے کہ ازواج رسول صلی اللہ علیہ وسلم اہل بیت میں شامل ہیں ، کیونکہ ازواجِ مطہرات ہی اس آیت کے نزول کا سبب ہیں ۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر : 6/410، بتحقیق سلامۃ) نیز فرماتے ہیں : إِنْ کَانَ الْمُرَادُ أَنَّہُنَّ کُنَّ سَبَبَ النُّزُولِ دُونَ غَیْرِہِنَّ فَصَحِیحٌ، وَإِنْ أُرِیدَ أَنَّہُنَّ الْمُرَادُ فَقَطْ دُونَ غَیْرِہِنَّ، فَفِي ہٰذَا نَظَرٌ؛ فَإِنَّہٗ قَدْ وَرَدَتْ أَحَادِیثُ تَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْمُرَادَ أَعَمُّ مِنْ ذٰلِکَ ۔ ’’اگر یہ مراد ہو کہ ازواجِ مطہرات کے علاوہ کوئی بھی اس آیت کے نزول کا سبب نہیں ، تو یہ بات درست ہے، اگر یہ مراد لیا جائے کہ اہل بیت کے مفہوم میں
Flag Counter