Maktaba Wahhabi

ذکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: سلفی تحقیقی لائبریری

میں سے ایک ہے جس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا۔ انسان جس قدر زیادہ محبوب کا ذکر کرے، محبوب اور اس کی خوبیوں کو یاد رکھے گا اور ان مضامین کو جو محبت بھڑکا دینے والے ہیں پیش نظر رکھے گا،اسی قدر محبت بڑھے گی اور شوق کامل ہو گا۔ حتیٰ کہ تمام دل پر چھا جائے گا۔ لیکن جب ذکر چھوڑ دے اور اس کے محاسن کو دل میں جگہ نہ دے تب محبت کم ہو جاتی ہے ۔ جس طرح محبوب کا دیدار آنکھ کی ٹھنڈک ہے،اسی طرح محبوب کے محاسن کو یاد کرنا، دل کی تسکین کا سبب ہے۔ جب یہ صفت دل میں جگہ پکڑ لیتی ہے، تو زبان خود بہ خود مدح اور ثنا کرنے لگتی ہے اور محبوب کی تعریف بیان کرتی ہے۔ اس صفت میں کمی و بیشی اصل محبت کی کمی بیشی کے موافق ہے۔ چنانچہ حس و مشاہدہ اس پر شاہد ہے۔ درود خوانی انسان کی ہدایت اور حیات قلب کا سبب ہے۔ جس قدر زیادہ درود پڑھے گا اور ذکر مبارک اس کی زبان پر آئے گا۔ اسی قدر محبت بھی دل پر غالب آ ئے گی۔ یہاں تک کہ دل میں کوئی شے ایسی باقی نہ رہ جائے گی جو آپ کے اوامر کا معارضہ کرے یا آپ کی تعلیم پر شک ہونے دے۔بل کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات اور تعلیمات اس کے دل پر روشن تحریر کے ساتھ لکھی جاتی ہیں اور جس قدر وہ آپ کے احوال میں غور کرتا ہے۔ اتنا ہی گویا لوح دل کی اس تحریر کو پڑھتا رہتا اور اس سے ہمیشہ ہدایت و فلاح اور انواع علوم کا اقتباس کرتا رہتا ہے۔ اب جس قدر اس کی بصیرت بڑھتی اور قوت معرفت زیادہ ہوتی جاتی ہے، اسی قدر زیادہ درود شریف کو بڑھاتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اہل علم و عارفین سنت و ہدایت نبوی اور متبعین احکام کی درود خوانی اور ہے، جب کہ عام لوگوں کی درود خوانی اور قسم کی ہے۔ کیوں کہ انہیں جس قدر زیادہ تعلیم نبوی
x
صفحہعنوان
2مقدمہ
2درود کے فوائد وثمرات
7فضائل درود
8قرآنِ کریم کی روشنی میں
12احادیث کی روشنی میں
29درود نہ پڑھنے کی سزا!
34درود پاک کے مختلف الفاظ
54ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن پر درود
54قرآنِ کریم کی روشنی میں :
59احادیث کی روشنی میں :
62صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا اختصار!
67درود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش ہوتا ہے
70درود شریف کے متفرق احکام ومسائل
71کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درود سنتے ہیں ؟
89سلام کے متعلق ایک روایت کا تحقیقی جائزہ <mfnote>
99درود کے فرض ہونے کے مواقع
100نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر درود
104آخری تشہد میں درود فرض ہے
109پہلے قعدہ میں درود
109تشہد پر اقتصار و اکتفا :
110پہلے قعدہ میں تشہد کے علاوہ درود واذکار :
116بعض دیگر آرا :
120ایک غیر محتاط فتویٰ :
122مجلس میں درود
128نماز جنازہ میں درود
131مجالس اہل حدیث کا اعزاز
134درود پڑھنے کے مستحب مقامات
135دعا میں درود
139قنوت میں درود
140ایک خطا :
141خطبہ میں درود
143صفا و مروہ پر درود
144قبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود
145اذان کے بعد درود
146مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت سلام
148درود کے بدعی مقامات
149اذان سے پہلے درود
155اذان کے بعد بدعی درود
157دورانِ وضو درود
158نماز جمعہ کے بعد اجتماعی درود
159درود کے لیے قیام
160کیا قیام، تعظیم کا جائز طریقہ ہے؟
162کسی کی تعظیم میں کھڑا ہونا جائز نہیں :
167ایک وضاحت :
172شبہاتِ ضعیفہ اور ان کا ازالہ :
185جنازے کے لیے کھڑا ہونا :
193نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر پر انگوٹھے چومنا
195بعض شبہات اور ان کا ازالہ :
Flag Counter