مقدمہ درود کے فوائد وثمرات درود وسلام پیغمبر اسلام سے اظہارِ محبت کا بے مثال و منفرد انداز ہے، اس کے بے پناہ فوائد وثمرات بھی ہیں ، علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے چند ثمرات جلیلہ بیان کئے ہیں : 1. اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری حاصل ہوتی ہے۔ 2. اللہ عزوجل کے ساتھ درود میں موافقت ہوتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہمارا اور اللہ تعالیٰ کا درود مختلف معانی و مطالب رکھتا ہے۔ہمارے درود کا معنی دعا اور سوال ہے اور اللہ تعالیٰ کے درود سے مراد ثنا و شرف کا بیان ہے۔ 3. فرشتوں کے عمل سے مطابقت نصیب ہو تی ہے۔ 4. دس رحمتیں ملتی ہیں ۔ 5. دس درجات بلند ہو تے ہیں ۔ 6. نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ جاتی ہیں ۔ 7. دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں ۔ 8. دعا قبول ہوتی ہے۔ 9. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی۔ 10. درود گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے۔ 11. درود انسان کے غم و اَلم کا مداوا ہے۔ |