Maktaba Wahhabi

651 - 665
4۔۔۔پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث : کراچی 5۔۔۔ہفت روزہ اہل حدیث : لاہور ترجمان الحدیث (فیصل آباد)کے حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی نائب مدیر ہیں، اس لیے اس رسالے میں ان کے مضامین ہر مہینے بالالتزام چھپتے ہیں۔ یزدانی صاحب ماشاء اللہ بیک وقت تین کام کر رہے ہیں۔ ٭۔۔۔تدریس ٭۔۔۔خطابت ٭۔۔۔تحریری تگ و دو اور یہ تینوں نہایت اہم کام ہیں۔ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کی ابتدائی زندگی کا تذکرہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ قارئین ذی احترام کو یہ پتا چل سکے کہ بدوِشعور ہی میں وہ اہل حدیثیت سے بے پناہ محبت اور تعلق رکھتے تھے اور عہد طفولیت ہی میں اس کی نشرواشاعت کو انھوں نے اپنے لیے فرض قراردے لیا تھا۔معلوم نہیں ان کی ابتدائی زندگی کے وہ ساتھی جو اس سلسلے میں ان کے معاون تھے، اب کس حال میں ہیں اور ان میں سے اس فقیر کی تحریر کردہ ان سطور پر کسی کی نظر بھی پڑے گی یا نہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ گوجرانوالہ اور راجپوت برادری کے وہ حضرات جنھوں نے موضع جید چک نمبر16 ر، ب میں سب سے پہلے مسلک اہل حدیث کو متعارف کرایا، اس دنیا ئےفانی میں موجود ہیں یا نہیں۔ ہماری دعا ہے کہ ان میں سے اگر کوئی صاحب زندہ ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے اور انھیں اپنے دین کی خدمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے۔اگر وفات پا گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ نیز دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خادم اہل حدیث حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کو صحت و عافیت سے نوازے رکھے اور انھیں اپنےدین کی خدمت کی مزید توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کو ایک سند حضرت مولانا محمد یوسف زبیدی (میر پور سندھ ) سے حاصل ہوئی۔مولانا ممدوح، حضرت مولانا احمد اللہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ (متوفی 19۔ مارچ 1943؁ء) کے شاگرد تھے جنھوں نے حضرت میاں نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے حصول علم کیا تھا۔ اس طرح یزدانی صاحب صرف دو واسطوں سے حضرت میاں صاحب کے شاگرد ہوئے یعنی اصطلاح میں ان کی سند عالی کہلائی۔ سند ملاحظہ ہو۔
Flag Counter