Maktaba Wahhabi

650 - 665
غیور۔ ان کی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔ان میں بعض نام ممکن ہے قارئین کے نزدیک ”جارحانہ“نوعیت کے ہوں لیکن حنفی مصنفین کی جن کتابوں کے جواب میں یہ کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں اہل حدیث مسلک پر زبان واسلوب کے لحاظ سے نہایت سخت حملے کیے گئے ہیں۔اور میرے نزدیک ان کے مقابلے میں حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی کا اندازہ دونوں طرف کی کتابیں پڑھ کر کیا جا سکتا ہے۔ اب حافظ یزدانی صاحب کی کتابوں کے نام : (1)خرافات حنفیت بجواب مخمصہ اہل حدیث (2)احناف کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اختلاف (3)جواہر ہدایت (4)احناف کاامام ابو حنفیہ رحمۃ اللہ علیہ سے اختلاف (5)حنفیت اپنے جال میں(6)تلسیسات حنفیت بجواب انکشاف حقیقت۔ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی نے کتابوں کے علاوہ بے شمار مضامین سپرد قلم کیے جن میں سے چند مضامین کے عنوانات مندرجہ ذیل ہیں۔ 1۔۔۔چند خوش نصیب لوگ۔ 2۔۔۔بسنت : تفریح یا گناہوں کی دلدل۔ 3۔۔۔معیار ہدایت صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین ہیں۔ 4۔۔۔شب برات اور اس کی شرعی حیثیت۔ 5۔۔۔حج کے احکام اور اس کا طریقہ۔ 6۔۔۔فضائل و مسائل عشرۂ ذی الحجہ و قربانی۔ 7۔۔۔فضائل و مسائل رمضان المبارک۔ 8۔۔۔احکام و مسائل عید الفطر۔ 9۔۔۔شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی تعلیمات۔ 10۔حقیقی کامیابی کیسے ممکن ہے؟. 11۔۔۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عقل و نقل کی کسوٹی پر۔ 12۔۔۔روز مرہ کے معاملات میں دائیں جانب کی اہمیت۔ یہ مضامین جن رسائل و جرائدمیں شائع ہوئے۔ وہ یہ ہیں۔ 1۔۔۔ماہنامہ ترجمان الحدیث: فیصل آباد 2۔۔۔ماہنامہ صدائے ہوش : لاہور 3۔۔۔ماہنامہ اشاعۃ السنہ: فاروق آباد
Flag Counter