Maktaba Wahhabi

647 - 665
کے تھے۔ایک گھر کا تعلق گوجر برادری سے تھا اور ایک کا راجپوت برادری سے۔! راجپوت برادری سے جس گھرانے کا تعلق تھا، ان کے سرکردہ شخص کا نام محمد حسین تھا اور وہ اس پورے علاقے میں مولوی محمد حسین موحد کے نام سے معروف تھے۔مولوی محمد حسین موحد دیوبندیوں کی اقتدا میں نماز نہیں پڑھتے تھے بلکہ قریبی گاؤں کی اہلحدیث مسجدمیں نماز اور جمعہ پڑھا کرتے تھے۔اگرگاؤں میں ہوتے تو اپنے گھر ہی میں نماز ادا کرلیتے۔بعد ازاں ضلع شیخو پورہ کی تحصیل ننکانہ صاحب کے ایک گاؤں”منگوتارا“ چلے گئے تھے۔ گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے گھرانے کے سربراہ کا نام تھا صوفی رحمت علی۔اس نے اپنے آبائی مسکن جید چک نمبر 16 سے نقل مکانی کرکے گوجرانوالہ شہر میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ 1982ءمیں گاؤں کے پرائمری سکول سے پرائمری پاس کرنے کے بعد جب مئی کے آخر یا جون کے شروع میں حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی نے دینی مدرسے میں داخلہ لیا تو اس وقت گاؤں میں کوئی اہلحدیث نہیں تھا۔ اس گاؤں میں کمبو برادری کا ایک خاندان تھا جن کے بڑے کسی دور میں اہلحدیث تھے، مگر حالات اور ماحول کی وجہ سے یہ بھی حنفی ہوگئے تھے اور انھوں نے مولانا احمد علی لاہوری کے ہاتھ پر بیعت کرلی تھی۔ یہ دو بھائی تھے۔بڑے کا نام چودھری عبدالغفور کمبو تھا۔انہی کے بیٹے عبدالرشید صاحب، فاروق الرحمٰن کو دینی مدرسے میں داخل کرانے کی غرض سے لے گئے تھے اوردوسرے بھائی تھے چودھری عبدالحمید کمبو۔ان سے چونکہ حافظ صاحب کے گھرانے کے خاندانی مراسم تھے اس لیے ان کے بچوں سے تعلق قائم ہونا قدرتی امر تھا اور پھر جیسا کہ پہلے بتایاگیا فاروق الرحمٰن چھوٹی عمر ہی میں بچوں کو ناظرہ قرآن مجید بھی پڑھایا کرتے تھے۔چودھری عبدالحمید کمبو کے بچے بھی ان سے ناظرہ قرآن پڑھا کرتے تھے۔خاندانی تعلق کی وجہ سے یہ بچے آپس میں دوست بھی تھے۔جب حافظ صاحب جمعرات کو اپنے مدرسے سے چھٹی پر گھر جاتے تو یہ بچے بھی مسجد میں آجاتے اور انھیں دیکھ کرآمین اوررفع یدین کرتے اور رات گئے تک یہ سب بچے مسجد میں بیٹھ کر باتیں کرتے رہتے۔ یہ صورتحال دیکھ کر دیوبندیت سے تعلق رکھنے والے لوگ ان پر تنقید اور اعتراض کرتے۔جیسے جیسے ان پر تنقید زیادہ ہوتی گئی ویسے ویسے یہ بچے مسلک اہلحدیث میں پختہ ہوتے گئے۔ کچھ عرصے کے بعدانھوں نے ایک تنظیم بنالی، کوئی صدر بن گیا اورکوئی سیکرٹری۔تنظیم کا نام اہلحدیث یوتھ فورس رکھا اورگاؤں کی مسجد سے پرانی مسواکیں اٹھائیں اور ان سے دیواروں پر اہلحدیث یوتھ فورس کے الفاظ لکھ دیے۔گاؤں خاصی بڑی آبادی پر مشتمل ہے جس میں بریلوی،
Flag Counter