Maktaba Wahhabi

645 - 665
حافظ محمد بنیامین قلم وقرطاس سے بھی رابطہ رکھتے ہیں اور خوبصورت انداز میں لکھتے ہیں۔تحریر کی زبان سے بہت صاف ہے۔عربی سے اردو ترجمہ کرنا ایک فن ہے۔حافظ صاحب ممدوح اس فن کی نزاکتوں سے آگاہ ہیں۔ان کے ترجمہ وتصانیف کا سلسلہ یہ ہے: 1۔الطور الناجی شرح سراجی:تدریسی حلقوں میں سراجی کو مشکل کتاب سمجھا جاتا ہے۔لیکن حافظ محمد بنیامین نے اس کارواں دواں اردو ترجمہ کیا ہے۔ 2۔نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم: اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق نماز کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔اپنے موضوع کی عمدہ کتاب ہے۔ الطلاق الصواب الذي يوجد في الحديث والكتاب: اس کتاب کا نام عربی قسم کا ہے، لیکن کتاب اردو زبان میں ہے۔اس میں قرآن وحدیث کے مطابق طلاق کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ ہمارے خیال میں بہتر ہوتا کہ اس کا نام”طلاق کا طریقہ کتاب وسنت کی روشنی میں“رکھاجاتا۔ 4۔سینے پر ہاتھ باندھنا:اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنے چاہئیں۔ 5۔امام بخاری اور ان کی الجامع الصحيح:یہ حافظ صاحب کا مقالہ ہے جو”ترجمان الحدیث“ کے تین شماروں(فروری، مارچ، اپریل 1986ء) میں شائع ہوا تھا۔یہ نامکمل مقالہ ہے، اسے تفصیل سے لکھنے کی ضرورت ہے۔اُمید ہے حافظ صاحب اس پر غور فرمائیں گے۔ حافظ صاحب کی اولاد تین بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا۔تینوں شادی شدہ ہیں۔بیٹا ایم اے پاس ہے اور ایک ہائی سکول میں عربی ٹیچر ہے۔
Flag Counter