Maktaba Wahhabi

609 - 665
شائع نہیں ہوا۔ 6۔دو سال قبل شاہ فہد کمپلیکس کے زیراہتمام سنت نبوی پر ایک سیمینار منعقد ہوا تھا جس میں ڈاکٹر صہیب حسن نے انگریزی زبان میں سنت سے متعلق تمام مطبوعہ مقالات اور کتب کی فہرست(ببلیو گرافی) پیش کی تھی۔ یہ مقالہ کتابی شکل میں وزارت شئون اسلامیہ(سعودی عرب) کی طرف سے شائع کیا جاچکا ہے، جس میں نوسوچار(904) حوالجاتِ کتب ومقالات دیے گئے ہیں۔ ج:کتاب بعنوان”محدثین کے نزدیک معیار نقد حدیث سنن ابن ماجہ کی موضوع احادیث کےحوالے سے“(بزبانِ انگریزی) ڈاکٹر صاحب کا یہ مقالہ دراصل برمنگھم یونیورسٹی سے ایم اے کی سند کے حصول کا ذریعہ بنا اور کتابی شکل میں دارالافتاء(ریاض) اور القرآن سوسائٹی(لندن) کے زیراہتمام شائع ہواہے۔ Criticism of Hadith Among the traditionists 7۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول کے لیے انھوں نے محدث نعیم بن حماد کی کتاب الفتن کے”باب المہدی“ کا انتخاب کیاتھا اوراس باب میں مندرجہ دوسواحادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ مہدویت کے بارے میں اصولی بحث پیش کی تھی۔یہ مقالہ”برمنگھم یونیورسٹی“ کی لائبریری میں موجود ہے۔ابھی زیور طبع سے آراستہ نہیں ہوا۔ The concept of mahdi amog ahl-ul-sunnah 8۔کئی سال ”لندن اوپن کالج“ کے ٹیوٹر بھی رہے اورطلباء وطالبات کی علوم القرآن، حجیت سنت، اصولِ حدیث، تفسیر اورفیملی لاز(نکاح وطلاق سے متعلق قوانین) جیسے موضوعات میں بذریعہ ٹیلی فون رہنمائی کرتے رہے۔علوم قرآن، اصولِ حدیث سے متعلق ان کےرسائل سلپس میں شامل ہیں۔ 9۔حدیث کے موضوع پر لندن، شیکاگو اور جزائر فیجی میں متعدد تعلیمی وتربیتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ 10۔مقالہ بعنوان”تحقیق روایات بجواب تبادلہ خیالات“(ایک شیعہ تحریر کاردّ) غیر مطبوع، 16 صفحات۔ ڈاکٹر صاحب ماشاء اللہ تبلیغ دین کے بارے میں نہایت تیز ہیں اور یہ خدمت بے حد شوق سے سرانجام دیتے ہیں۔ ادبی، دعوتی، اور فقہی میدان میں ان کی دوسری تحریریں بھی ملاحظہ گرامی میں لائیے۔ القاديانيه في الميزان: یہ پمفلٹ اردو اورانگریزی میں شائع کیا گیا۔اور عربی
Flag Counter