Maktaba Wahhabi

607 - 665
وتقویٰ کے واقعات قسط وار شائع کررہے ہیں۔ آج جب یہ سطور لکھی جارہی ہیں 7۔ستمبر 2006ء ہے اور اس سے دو مہینے قبل جولائی 2006ء کا”نورتوحید“ میرے سامنے ہے، اس میں اس موضوع (ساعتے با اہل دل) کی آٹھویں قسط شائع ہوئی ہے، جس میں اس فقیر کی کتاب کے اقتباسات درج کیے گئے ہیں۔اس عزت افزائی پر میں مولاناعبدالسلام رحمانی کا بے حد شکرگزار ہوں۔ یہاں یہ بھی سنتے جائیےکہ30۔اپریل 2003ءکونیپال کے مرکزالتوحید کے زیراہتمام نیپال اورہندوستان کے عمائد اورارباب صحافت کااجلاس ہوا، جس میں اس مرکز کی طرفسے شائع ہونے والے محلّے”نورتوحید“کی اشاعت کے پندرہ سال پورے ہونے پر مولاناعبدالسلام رحمانی کی تحریری خدمات کو خراج تحسین عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزالتوحید کی طرف سے ان کی خدمت میں سولہ ہزار روپے کا چیک پیش کیاگیا، لیکن مولانانے چار ہزار اپنی طرفسے شامل کرکےبیس ہزار روپے مجلّہ”نورِتوحید“ کےاشاعتی فنڈمیں جمع کرادیے۔ کچھ عرصہ پیشتر مولاناکی بائی پاس سرجری ہوئی تھی، جس سے وہ کافی کمزوری محسوس کررہے ہیں۔لیکن اس کے باوجود جامعہ سراج العلوم بونڈیہار(ضلع بلرام پور) میں حدیث کی بعض کتابیں طلباء کو باقاعدہ پڑھاتے ہیں۔یہ سطور 7۔ستمبر2006ء؁ کو لکھی گئی ہیں۔اس وقت تک وہ عمر عزیزکی 68 منزلیں طےکرچکے ہیں۔دعاہے اللہ تعالیٰ انھیں صحت وعافیت سے نوازے رکھے اور وہ کتاب وسنت کی خدمت میں مصروف رہیں۔
Flag Counter