Maktaba Wahhabi

597 - 665
مولانا اللہ یار کی نرینہ اولاد چار بیٹے ہیں، جن کا مختصر الفاظ تعارف یہ ہے۔ 1۔۔۔محمد لقمان خان: یہ مولانا کہ بڑے بیٹے ہیں۔ گورنمنٹ سیکنڈری سکول میں واپس ایس ٹی کے عہدے پر فائز ہیں۔ 2۔۔۔محمد سلیمان خاں: انھوں نے بی اے، پی ٹی سی کیا ہے اور اب کاروبار کرتے ہیں۔ 3۔۔۔محمد عثمان خاں :یہ دارالحدیث محمدیہ (جلال پور پیر والا) کے سند یافتہ ہیں۔ مروجہ نصابی علوم اسی دارالحدیث کے ذی مرتبت اساتذہ سے حاصل کیے۔ اب یہیں خدمت تدریس سر انجام دے رہے ہیں۔ 4۔۔۔محمد عمران خاں سلفی: یہ مولانا اللہ یار خاں کے چوتھے اور سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ انھوں نے دارالحدیث محمد یہ کے اساتذہ سے تحصیل علم کی۔ شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری سے بہت متاثر ہیں۔ تحقیق کا خاص ذوق رکھتے ہیں۔ قادیانیت، شیعیت اور فتنہ انکار حدیث سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کافی وسیع ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مولانا اللہ یار خاں کی زندگی دراز فرمائے اور وہ کتاب و سنت کی زیادہ سے زیادہ خدمت سر انجام دیں ان کے شاگردان گرامی جو مختلف مقامات پر تصنیفی، تدریسی اور خطابتی سرگرمیوں میں مشغول ہیں، ہمیشہ اس کار خیر میں منہمک رہیں۔ مولانا ممدوح کی اولاد کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے۔ آمین یا رب العالمین۔
Flag Counter