Maktaba Wahhabi

576 - 665
ہیں۔آٹھ پارے حفظ کرلیے ہیں۔ 10۔خزیمہ حماد:یہ بچہ اپنی والدہ سے قرآنی قاعدہ پڑھ رہاہے جو حافظ عبدالستار حماد نے ترتیب دیا ہے۔”قرآنی قاعدہ“ کا ذکر گزشتہ سطور میں حافظ صاحب کی تصنیفی خدمات میں کیا گیاہے۔ یہ سطور 15۔ستمبر 2007ء؁ تک ضبط تحریر میں لائی گئ ہیں۔اس وقت تک حافظ عبدالستار حماد ساڑھے پچپن سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں۔ماشاءاللہ صحت بہت اچھی ہے اور انھوں نے کام بھی بہت کیا ہے۔وہ اپنے خاندان سمیت حالات کی جن منزلوں سے گزرے ہیں وہ بے حد عجیب وغریب ہیں۔مناسب انداز میں ان سب باتوں کا ذکر گذشتہ سطور میں کردیا گیا ہے۔ان کواللہ نے جو شہرت عطا فرمائی اور جس عروج سے نوازا، وہ اللہ کے دین کے حصول اوراس کی اشاعت کے لیے کوشاں ہونے کوشاں رہنے کا نتیجہ ہے۔ اب ان کا حلیہ میانہ قد، گندمی رنگ، گول چہرہ اور اس پرابھرا”تل“جسے پنجابی میں”موکا“ کہا جاتا ہے، ماتھے پر محراب، آنکھوں پر نظر کی عینک، صاف ستھرا مگر سادہ لباس، ملنسار اور خوش گفتار۔!
Flag Counter