Maktaba Wahhabi

575 - 665
ہیں۔برخوردار حافظ عبدالستار حماد میری بیٹی کو باقی بارہ پارے یاد کرادے۔بس یہی میری بیٹی کا حق مہر ہے۔حاضرین مجلس نے اس حق مہر کو پسند کیا اور نکاح پڑھادیا گیا۔ اولاد اللہ تعالیٰ نے اس جوڑے کو سات بیٹوں اور تین بیٹیوں سے نوازا۔ماشاء اللہ سب حافظ قرآن اور دینی تعلیم کے حصول میں کوشاں ہیں۔تفصیل حسب ذیل ہے: 1۔فوزیہ حماد:یہ بڑی بیٹی ہے جو حافظہ قرآن اورایف اےپاس ہے۔وفاق المدارس السلفیہ سےالشہادۃ العالمیہ(بی اے)کیاہے۔ 2۔محمدحماد:حافظ قرآن، مرکز الدعوہ السلفیہ ستیانہ سےفارغ التحصیل، وفاق المدارس سے الشہادۃ العالیہ اوّل پوزیشن میں حاصل کی۔بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سےایم اے کیا۔اب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایم فل کررہے ہیں۔ 3۔احمد حماد:حافظ قرآن، وفاق المدارس السلفیہ سے الشہادۃ العالمیہ حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات کیا۔ان سطور کی تحریر کے وقت جامعہ اسلامیہ اسلام آباد کے کلیہ اصول الدین کے آخری سال میں پڑھ رہے ہیں۔ 4۔حامدحماد:حافظ قرآن، لاہورمیں جناب قاری محمد ادریس عاصم سے قرأت وتجوید کاایک سالہ نصاب مکمل کیا۔وفاق المدارس السلفیہ سے الشہادۃ العالمیہ حاصل کرنےکے بعد بہاءالدین زکریایونیورسٹی (ملتان) سے بی اے کیا۔اب(ان سطور کی تحریر کے وقت) حافظ محمدشریف کے زیرنگرانی مرکزالتربیۃالاسلامیہ فیصل آباد میں تخصص فی الحدیث والفقہ کے طالب علم ہیں۔ 5۔حامدہ حماد:حافظ عبدالستار حماد کی یہ بیٹی حافظہ قرآن ہیں۔مرکز الدراسات الاسلامیہ کے زیراہتمام تفسیر قرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔وفاق المدارس السلفیہ سے الشہادۃ العالمیہ کرنے کے بعد ریگولر بی اے کیا۔اب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم اے کاپروگرام ہے۔مضمون نویسی کا صاف ستھرا ذوق رکھتی ہیں۔ 6۔محمود حماد: حافظ قرآن اورسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم۔ 7۔حُمید حماد: سکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم۔ 8۔عمرہ حماد: یہ بچی مرکز الدراسات الاسلامیہ کے شعبہ تحفیظ القرآن میں پڑھ رہی ہے۔بائیس پارے حفظ کرلیے ہیں۔ 9۔حمید حماد:مرکز الدراسات الاسلامیہ کے شعبہ تحفیظ القرآن میں قرآن مجید حفظ کررہے
Flag Counter