Maktaba Wahhabi

551 - 665
حافظ جمیل احمد(مدرس جامعہ الدعوۃ لاسلامیہ)۔ قاری گل والی خاں( مدرس جامعہ سلفیہ اسلام آباد) مولانا محمد طیب(مدرس جامعہ شمس الہدیٰ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ) قاری عبدالصمد سیف بلوچ خطیب جامع مسجد الکریمیہ گوجرانوالہ۔ مولانا محمد عظیم حاصل پوری(خطیب جامع مسجد تاج اہلحدیث گوجرانوالہ)۔ حافظ محمد لقمان نور پوری(مدرس جامع مسجد شفیق اہلحدیث سرفراز کالونی، گوجرانوالہ)۔ ڈاکٹر فضل الٰہی(برادر صغیر علامہ احسان الٰہی ظہیر۔آج کل بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں پروفیسر ہیں۔) حافظ ڈاکٹر عبدالحمید ازہر(اسلام آباد) مولانا حافظ زبیر علی زئی(مصنف کتب کثیرہ وایڈیٹر ماہنامہ”الحدیث“ حضرو ضلع اٹک)۔ حافظ محمدامین(شیخ الحدیث دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا)۔ مولانا محمد رمضان سلفی( استاز جامعہ رحمانیہ، ماڈل ٹاؤن لاہور)۔ حافظ ثناء اللہ زاہدی(صادق آباد ضلع رحیم یارخاں)۔ مولانا خاور رشیدبٹ(مدرس دارالعلوم محمدیہ لوکوورکشاپ لاہور)۔ مولانا محمد بشیر الطیب نزیل کویت۔ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی۔(بہت سی کتابوں کے مصنف ونائب مدیر ترجمان الحدیث فیصل آباد۔مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد)۔ اب حافظ عبدالمنان نور پوری کے چند مرحوم تلامذۂ کرام کے اسمائے گرامی بالترتیب تاریخ ہائے وفات۔ ٭ مولانا حبیب الرحمٰن یزدانی۔شہادت 23۔مارچ 1987ء۔ ٭ قاری نعیم الحق نعیم۔ سابق ایڈیٹر ہفت روزہ الاعتصام۔وفات 30 جنوری 1999ء۔ ٭ علامہ محمد مدنی۔(مہتمم جامعہ اثریہ جہلم۔وفات 18 فروری 2002)۔ شاگردوں کے ان چند اسمائے گرامی کے بعد آخر میں جناب حافظ عبدالمنان نورپوری کے بارے میں چند اور باتیں۔ حافظ صاحب کے شاگرد رشید جناب حکیم رانا محمد مدثر خاں صاحب کے بقول حافظ صاحب عربی کے شاعر بھی ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے حافظ صاحب کے دوقصیدے دیکھے ہیں۔ایک حضرت محدث حافظ محمد گوندلوی کی مدح میں اور دوسرا مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کی مدح میں۔
Flag Counter