Maktaba Wahhabi

488 - 665
مولانا محمد علی جانبار مشہور مدرس اور معروف مصنف ہیں۔ انھوں نے جو کچھ لکھا، تحقیق سے لکھا اور قارئین نے اس سے استفادہ کیا مولانا ممدوح عمر کی 75منزلیں طے کر چکے ہیں۔وہ ایک خاص مزاج اور خاص ذہن کے اہل علم ہیں۔ اور ہماری رائے میں تقویٰ شعار بزرگ ہیں۔ان کی زندگی کے بعض ماہ و سال بڑی تلخ فضا میں گزرےہیں جن کے اثرات اب تک ان کے ذہن میں موجود ہیں۔ جن لوگوں کے طرز عمل سے وہ خوشگوار حالات سے گزرے، وہ بھی انھیں یاد ہیں اور جن کی وجہ سے انھیں ذہنی تکلیف پہنچی، وہ بھی انھیں اچھی طرح یاد ہیں۔ مولانا ممدوح کا حلیہ یہ ہے: کشیدہ قامت، کتابی چہرہ تیکھے نقوش۔ آنکھوں پر نظر کی عینک۔شلوار قمیص میں ملبوس۔ سر پر ٹوپی، ملنسار، خوش کلام اور بلند اخلاق۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ اس خادم حدیث کو صحت و عافیت کے ساتھ طویل زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ کتاب و سنت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔
Flag Counter