Maktaba Wahhabi

487 - 665
میں مکمل ہوگی۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مولانا کو صحت و عافیت کی نعمت سے نوازےرکھے اور وہ جلد اس عظیم الشان کام سے فارغ ہوں۔ اس کے علاوہ ان کی اُردو تصانیف یہ ہیں۔ 2۔۔۔صلوٰۃ المصطفیٰ : نماز کے بارے میں یہ ایک مفصل کتاب ہے۔ 3۔۔۔حرمت متعہ: اس میں شیعہ حضرات کے مسئلہ متعہ کی تردید کی گئی ہے۔ 4۔۔۔تو ہین رسالت کی شرعی سزا:اس کا مطلب نام سے ظاہر ہے۔ 5۔۔۔آل مصطفیٰ : اس کتاب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے بارے میں محققانہ بحث کی گئی ہے۔ 6۔۔۔ارکان اسلام: اس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام کے ارکان کون کون سے ہیں۔ 7۔۔۔اہمیت نماز: یہ نماز کے فضائل اور ترک نماز کی وعید سے متعلق ہے۔ 8۔۔۔خطبہ جمعہ کے دوران دو رکعت پڑھنے کا حکم: کسی زمانے میں دیوبند سے ایک ماہانہ رسالہ”تجلی“کے نام سے نکلتا تھا۔اس کے مدیر عامر عثمانی نے ایک پورا شمارہ اس موضوع پر شائع کیا تھا کہ خطبہ جمعہ کے دوران دو رکعت نہیں پڑھنی چاہئیں۔ مولانا محمد اسماعیل سلفی کے ارشاد پر مولانا محمد علی جانباز نے ایک طویل مضمون میں جو ہفت روزہ”الاعتصام “کی تیرہ قسطوں میں شائع ہوا تھا، مدیر تجلی کے موقف کی تردید کی تھی۔لیکن مدیر تجلی نے اس کا جواب نہیں دیا تھا۔ یہ مضمون ”خطبہ جمعہ کے دوران دو رکعت پڑھنے کا حکم“کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہوا۔ 9۔۔۔لمحات الفطر فی تحقیق مسائل عید الفطر : یہ کتاب عید الفطر کے مسائل پر مشتمل ہے۔ 10۔۔۔احکام سفر: جیسا کہ نام سے ظاہر ہے: اس کتاب میں سفر کے متعلق احکام بیان کیے گئے ہیں۔ 11۔۔۔احکام طلاق: طلاق سے متعلق مسائل پر مشتمل ہے۔ 12۔۔۔احکام نکاح 13۔۔۔۔احکام وقف وہبہ 14۔۔۔اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت 15۔۔۔صفات مومن 16۔۔۔احکام قسم نذر انجاز الحاجۃ سمیت (جو کئی جلدوں پر مشتمل ہے) مولانا محمد علی جانبارکی یہ سولہ کتابیں ہیں۔ ان میں بعض چھوٹی ہیں او ربعض بڑی۔
Flag Counter