Maktaba Wahhabi

477 - 665
اب آئندہ سطور میں حدیث کے متعلق ان کی تصنیفی خدمات کا تذکرہ کرتے ہیں۔ ضوء المسالك علي مؤطا امام مالك: مؤطا امام مالک پر یہ مولانا محمد رفیق اثری کا مختصر حاشیہ ہے۔اس میں فاضل محشی نے طلباء کی ضرورت کے پیش نظر مرفوع احادیث کی تخریج کی ہے۔منقطع اور بلاغاتِ مالک کی اسانید کا تعین کیا ہے۔مشکل الفاظ کو لغوی نقطہ نظر سے حل فرمایا ہے۔فقہی مسائل کی وضاحت کی ہے اوراختلافی مسائل میں مسلک محدثین کی دلائل کے ساتھ تائید فرمائی ہے۔ یہ کتاب فاروقی کتب خانہ ملتان کی طرف سے متعدد مرتبہ شائع ہوچکی ہے بڑے سائز کے 665 صفحات پر مشتمل ہے۔ التعليق النجيح عليٰ مشكوٰة المصابيح: اس میں مولانا اثری نے احادیث مشکوٰۃ کی تخریج بحوالہ متعلقہ کتاب، باب، جلد اور صفحہ کی ہے۔فصل ثانی اور فصل ثالث کی احادیث کی استنادی حیثیت کا تعین کیاہے۔مشکل الفاظ کا لغوی حل پیش فرمایاہے۔فقہی اختلافی مسائل میں بدلائل مسلک محدثین کو ترجیح دی ہے۔یہ کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی۔ مولانا محمد رفیق اثری نے مذکورہ بالادونوں کتابوں کے حواشی حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف کی تجویز وترغیب سے تحریر فرمائے ہیں۔مولاناعطاء اللہ حنیف صاحب مرحوم اہل علم کی قابلیت کے مطابق انھیں اس قسم کے علمی کاموں کی ترغیب دیتے اور ان سے تحقیقی کام کراتے رہتے تھے۔ ترجمه وافادات مشكوٰة المصابيح: چند سال پیشتر مولانا محمد رفیق اثری نے مشکوٰۃ شریف کے ترجمہ وافادات کا آغاز کیاتھا اور حدیث نمبر 423 تک کام ہوا تھا کہ 4۔نومبر 1995ء کو حضرت مولانا سلطان محمود(جلال پورپیر والا) وفات پاگئے اور دارالحدیث محمدیہ کی تدریسی اور انتظامی ذمے داریوں کا بوجھ مولانا اثری پر آپڑا، جس کیوجہ سے ترجمہ وافادات کا یہ اہم سلسلہ موقوف ہوگیا۔ان شاء اللہ تعالیٰ مولانا ممدوح یہ ضروری کام مکمل فرمائیں گے۔ 4۔اصولِ حدیث کی معروف کتاب”الفقية الحديث للعراقي“پرتعلیقات:یہ کتاب طبع ہوچکی ہے بہترین صورت میں مکتبہ امام بخاری کراچی نےشائع کی ہے۔106صفحات ہیں۔ 5۔اصول ِ حدیث کی ایک اور کتاب”اسبال المطر شرح نخبة الفكر“پرتعلیقات:یہ بھی شائع ہوچکی ہے۔318 صفحات کی یہ تحقیقی کتاب دارالسلام لاہور کی طرف سے چھپی ہے۔ 6۔منہاج المسلم(اردو ترجمہ):منہاج المسلم ابوبکر الجزائری کی کتاب ہے۔مولانا محمد رفیق اثری نے اس کا سلیس اردو میں ترجمہ کیا ہے اور بعض فقہی مسائل پر حواشی میں مدلل انداز میں نقد بھی کیا ہے۔788 صفحات کی یہ کتاب دارالسلام نزد سول سیکرٹریٹ لاہور کی طرف سے خوب
Flag Counter