Maktaba Wahhabi

465 - 665
اور نگر کا اطلاق پنجابی اور ہندی میں گاؤں، بستی اور قصبے پر ہوتا ہے۔ ؎ اجڑی جاتی ہے یہ بستی، یہ نگر بستا ہے چھوٹی بستی کو”نگری“کہا جاتا ہے۔ ممکن ہے مولانا عبدالصمد رؤف کے روپ نگر میں خوبرولوگ بستے ہوں اور یہی اس گاؤں کی وجہ تسمیہ ہو۔ جس گاؤں میں یہاں آکر یہ لوگ آباد ہوئےاس کا”نام اوڈانوالہ“ہے اور اس کی بھی وجہ تسمیہ ہے اور وہ یہ کہ ان کی آمد سے پہلے یہاں اوڈقوم کے لوگوں کی جھونپڑیاں تھیں، جن میں وہ رہتے تھے، ان کے آنےپر اوڈتو یہاں سے چلے گئے لیکن مستقل طور سے انھیں اپنا نام دے گئے۔انگریزوں نے ان کے مسکن کو چک نمبر493 گ ب کا نام دیا اور اوڈ اپنی قدیم سکونت کی بنا پر ان کو”اوڈانوالہ“کانام عنایت کر گئے جو انگریزوں کے دیے ہوئے نام چک 493گ ب پر غالب آگیا۔ صوفی محمد ابراہیم اپنے بہت سے ہم وطنوں کے ساتھ 1900؁ءکے پس و پیش آباد کار کی حیثیت سے اوڈانوالہ آئے تھے۔ یہ ان کی جوانی کا زمانہ تھا۔ شاید بیس بائیس برس کی عمر ہوگی۔ میں نے ان کو دیکھا ہے، لیکن یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کی جوانی کا سایہ ڈھل چکا تھا اور وہ کہولت کے دور سے بھی آگے نکل کر عالم پیری کی سرحد میں داخل ہوگئے تھے۔ نہایت تقویٰ شعار بزرگ تھے۔اوڈانوالہ کے بے شمار بچوں کو انھوں نے ناظرہ قرآن مجید پڑھایا اور بعض لوگوں کو قرآن کا ترجمہ بھی پڑھایا۔صوفی عبداللہ صاحب 1923ء؁کے پس و پیش اس گاؤں میں آئے تو ایک روایت کے مطابق انھوں نے بھی صوفی محمد ابراہیم صاحب سے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھا۔حالانکہ وہ یہاں آنے سے پہلے بھی ترجمہ قرآن پڑھ چکے تھے۔ مولانا عبدالصمد رؤف اسی نیک بخت شخص صوفی محمد ابراہیم کے بیٹے تھے جو 1926؁ءمیں اوڈانوالہ(تحصیل سمندری، ضلع فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔کچھ ہوش سنبھالا تو ناظرہ قرآن مجید پڑھا۔پھر قریب کے ایک گاؤں کے سرکاری سکول میں داخلہ لیا اور لوئرمڈل یعنی چھ جماعتوں تک اس سکول میں تعلیم حاصل کی۔اس کے ساتھ ساتھ گھر میں دینیات سے متعلق اُردو کتابیں پڑھتے رہے۔ چھ جماعتیں پڑھنے کے بعد والد صاحب نے بچے کو صوفی عبداللہ مرحوم و مغفورکے جاری کردہ دارالعلوم تعلیم الاسلام میں داخل کرادیا۔یہ دارالعلوم ان کے گاؤں اوڈانوالہ ہی میں قائم تھا۔اس دینی مدرسے میں مولانا عبدالصمد رؤف نے بڑی محنت اور شوق سے تعلیم حاصل کی اور تمام مروجہ درسی کتابیں پڑھیں۔ان کے ہم سبق اور ہم جماعت لوگوں میں سے مندرجہ ذیل حضرات کے اسمائے گرامی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ 1۔۔۔مولانا محمد یعقوب ملہوی:وفات 4۔نومبر1981؁ء
Flag Counter