Maktaba Wahhabi

395 - 665
کوشش کرتے ہیں۔ حافظ صاحب کے آباؤاجداد دراصل بستی اٹھوال جاگیر کے رہنے والے تھے۔موجودہ جغرافیائی حساب سے یہ بستی ضلع اوکاڑہ کے ایک مشہور قصبے”فتح پور“ کے قریب فیصل آباد اوکاڑہ روڈ پر واقع ہے۔حافظ صاحب اس بستی میں 10۔اپریل 1924ء کوپیدا ہوئے۔ان کے والد کا اسم گرامی محمد اسماعیل تھا جو اپنی نیک نامی کی وجہ سے گاؤں میں اچھی شہرت کے مالک تھے۔ تعلیم اور اساتذہ چھ سال کی عمر میں حافظ عبدالغفور نے گھر میں قرآن مجید پڑھا اور پھر انھیں پرائمری سکول میں داخل کرادیا گیا۔پرائمری اس زمانے میں چار جماعتیں پاس کرنے کا نام تھا۔ 1935ء میں انھوں نے چوتھی جماعت کا وظیفے کا امتحان دیا۔امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوئے اور محکمہ تعلیم کی طرف سے وظیفے کے مستحق قرارپائے۔لیکن پرائمری پاس کرنے کے بعد حافظ عبدالغفور نے سرکاری سکول کی تعلیم ترک کردی اور دینی تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بنالیا۔ان کےوالد بھی یہی چاہتے تھے۔دینی تعلیم کا آغاز 1938ء کےقریب ضلع لائل پور کے ایک گاؤں ٹھٹھہ مینے کے چک نمبر15 میں میاں محمد کھرل سے کیا۔وہاں قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور چند چھوٹی چھوٹی ابتدائی کتابیں پڑھیں وہاں سے ضلع لائل پور ہی کے ایک اورگاؤں موضع”عینو آنہ ساوے کا“آئے۔وہاں ایک چھوٹے سے مدرسے میں ایک بزرگ مولوی عبدالرحمٰن بچوں کو تعلیم دیتے تھے۔ان سے پورے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھا اور صرف ونحو کی چند کتابیں پڑھیں۔اب اس طرزِتعلیم سے وہ کافی حد تک مانوس ہوگئے تھے اور اس کے آئندہ نشاناتِ راہ ان کے سامنے کچھ واضح ہونے لگے تھے۔اس کے بعد وہ چک نمبر 427 گ ب جھوک دادو(تحصیل تاندلیاں والا) چلے گئے۔وہاں میاں محمد باقر مرحوم کے قائم کردہ مدرسہ خادم القرآن والحدیث میں داخلہ لیا۔کچھ عرصہ اس مدرسے میں میاں صاحب ممدوح کی شاگردی میں گزارا۔پھر ضلع شیخو پورہ کے ایک گاؤں”دھیرداڈوگراں“ کا عزم کیا۔وہاں مولانا عمر الدین مرحوم سے استفادہ کیا۔دھرداڈوگراں سے مدرسہ تعلیم الاسلام (اوڈاں والا ضلع فیصل آباد) کی راہ لی۔پھر لکھوکے(ضلع فیروزپور) میں حضرت مولانا عطاءاللہ لکھوی کی خدمت میں حاضری دی۔ اور ان سے مختلف علوم کی کتابیں پڑھیں۔لکھے کے اس ز مانے کی پنجاب میں تدریس کا مشہور اور بڑا مرکز تھا، جہاں دوردراز سے شائقین علم آکر تحصیل علم کرتے تھے اور وہاں کے فارغ علماء کو مدارس دینیہ میں خاص اہمیت دی جاتی تھی۔ تقسیم ملک سے پہلے میاں محمد باقر مرحوم نے اپنے مدرسے کے لیے مولاناحافظ عبداللہ
Flag Counter