Maktaba Wahhabi

393 - 665
5۔پانچویں بیٹے کا نام عبدالبصیر ہے۔یہ کاروبار کرتے ہیں۔ چار بیٹیوں میں دو کی شادی لاہور میں ہوئی اور دو کی گوجرانوالہ میں۔چاروں اللہ کے فضل سے اپنے اپنے گھروں میں خوش وخرم ہیں۔ یہ سطور 10۔فروری 2007ء کو لکھی گئی ہیں۔اس تاریخ تک بفضل خدامولانا ابوالبرکات احمد کی کل اولاد واحفاد کاسلسلہ اس طرح ہے۔پانچ بیٹے، چار بیٹیاں، بارہ پوتے، گیارہ پوتیاں۔پندرہ نواسے اور تیرہ نواسیاں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان سب چھوٹے بڑوں کو خیروعافیت سے رکھے اور علم وعمل اور کردار وسیرت میں مولانا ممدوح کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
Flag Counter