Maktaba Wahhabi

303 - 665
نہ کسی انداز میں ان کا تحریر ونگارش کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ وہ فتوے بھی لکھتے تھے اور دہلی کے جماعتی رسائل و جرائد میں ان کے مضامین بھی شائع ہوتے تھے۔ان کے زمانے میں جماعت اہل حدیث کے کئی رسالے دہلی سے شائع ہوتے تھے، جن میں دارالحدیث رحمانیہ کا ماہنامہ محدث، مولانا محمد جونا گڑھی کا اخبار محمدی، مولانا عبدالحنان کا اہل حدیث گزٹ اور غرباء اہل حدیث کا صحیفہ اہل حدیث شامل ہیں پھر امرتسر سے ہفت روزہ ”اہل حدیث “اور روپڑسے”تنظیم اہل حدیث“باقاعدگی سےچھپتے تھے۔مولانا ممدوح کی بعض کتابیں بھی معرض اشاعت میں آئیں۔ان میں سے دو کتابیں مندرجہ ذیل ہیں۔ ایک کتاب ”دستور المتقی“ہے۔اس کتاب میں عملی زندگی سے تعلق رکھنے والے مسائل کو سنت رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔اپنے مندرجات کے اعتبار سے یہ ایک اہم کتاب ہے۔ دوسری کتاب ”اربعین نووی“کا اُردو ترجمہ ہے۔ یعنی امام نووی رحمۃ اللہ علیہ کی جمع فرمودہ چالیس احادیث کو افادہ عوام کے لیے اُردو کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔اس کے صفحہ اول پر یہ الفاظ درج ہیں۔ الاربعين النوويه في الاحاديث الصحيحة النبويه لامام یحییٰ بن شرف الدین النووی المتوفی676 ھ سے ترجمہ اُردو از قلم فیض رقم مولانا مولوی محمد یونس صاحب صدرمدرس مدرسہ مولانا سید نذیر حسین صاحب محدث رحمۃ اللہ علیہ پھاٹک حبش خاں دہلی المسمٰي به چهل حديث نبوي یہ کتاب جید برقی پریس دہلی بليماراں میں چھپی اور مفت تقسیم کی گئی۔ملنے کا پتا لکھا ہے۔حاجی ضیاء الدین صاحب دوائی والے محلہ چمڑے والا، پھاٹک حبش خاں۔دہلی۔
Flag Counter