Maktaba Wahhabi

288 - 665
1۔۔۔النوادر۔ 2۔۔۔گردش روزگار: اس کتاب پر انھیں بہت ناز تھا۔اس کی زبان کو وہ الہامی قراردیتے تھے۔ 3۔۔۔حل مشکلات الحدیث:یہ کتاب عربی زبان میں ہے۔باریک خط میں دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ اپنے موضوع کی بے مثال کتاب ہے۔ کاش حدیث کے سلسلے کی یہ کتاب شائع ہو جائے۔ 4۔۔۔تاثرات :یہ غالباً چھپ چلی ہے۔ 5۔۔۔روز مرہ : کتاب چھ سو صفحات پر محیط ہے۔ اُردو زبان و لغت کی اصلاح سے متعلق ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اُرود کے بڑے بڑے ماہرین اور سخن اور حضرات بھی تحریراور گفتگو میں غلطی کر جاتے ہیں۔ کتاب میں اس ضمن کے اکثر مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 6۔۔۔تاریخ انگلستان۔ 7۔۔۔رسالہ در علم غیب۔ سید ابو الخیر احمد برق لکھنوی اعلیٰ اخلاق کے مالک اور ولی اللہی صفات سے متصف تھے۔ ان کی تاریخ ولادت کا علم نہیں ہو سکا۔ البتہ ان کی وفات 2۔جنوری 1970؁ءکو لکھنؤ میں ہوئی۔ (یہ سطورہندوستان کے مولانا عبدالمنان اثری شنکر نگری کے مضمون مطبوعہ ہفت روزہ ”الاعتصام“(لاہور) مورخہ15۔جنوری1971؁ءسے مستفاد ہیں۔)
Flag Counter