Maktaba Wahhabi

143 - 665
نے مجھے یہ بات بتائی اورساتھ ہی فرمایاکہ مولاناعظیم آبادی کے پوتےتشریف لائے ہیں۔وہ بڑے وجیہ، خوب رو اورپورے قدوقامت کے ہیں۔انھیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مولانا بھی بڑے وجیہ اورخوبصورت ہوں گے اورڈیل ڈول کےاعتبار سے بارعب شخصیت کے مالک۔۔۔!فرمایا:تم ان سے ضرور ملو، وہ تمھیں یاد کررہے تھے۔ یہ باتیں ہوہی رہی تھیں کہ مولانا عطاء اللہ صاحب کی طرف سے مجھے پیغام آیا کہ آج یہاں پہنچو۔میں حاضر ہوا تو وہ صاحب تشریف فرما تھے۔افسوس ہے ان کا اسم گرامی ذہن میں نہیں رہا۔نہایت تپاک سے ملے۔لمباقد، متناسب جسم، چوڑا چہرہ، سرخی مائل گندمی رنگ۔چھوٹی داڑھی جو سفید اور سیاہ بالوں کا خوبصورت مجموعہ تھی۔دھیمے اورمنکسرانہ لہجے میں بات کرتے تھے۔اس سے کچھ عرصہ بعد ان کا خط ملاتھا۔جس میں انھوں نے فرمایا تھا کہ وہ مولاناعظیم آبادی کے سوانح حیات قلمبند کررہے ہیں۔نیز وہ ان کی بعض کتابیں بھی چھاپنا چاہتے ہیں۔ معلوم نہیں مولانا عظیم آبادی پرلکھنے والے کسی صاحب نے ان کا حلیہ بھی بیان کیا ہے یا نہیں۔میں نے ان سے متعلق متعدد حضرات کی تحریریں پڑھی ہیں۔لیکن ان کے حلیے کے متعلق کسی صاحب کی کوئی تحریر میری نظر سے نہیں گزری۔اب غالباً کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جو اس کی وضاحت کرسکے۔
Flag Counter