Maktaba Wahhabi

378 - 402
ذہانت و فطانت سے مرزا کے اکاذیب پر ایسی گرفت کی کہ اس کی نظیر قبل ازیں دیکھنے میں نہیں آئی۔اندازِ تحریر بھی ایسا سلیس و دلآویز ہیں کہ جس کی چاشنی سے لطف دوبالا ہو ہو جاتا ہے ع اﷲ کرے زورِ قلم اور زیادہ فتنۂ مرزائیت کے خلاف علمائے اہلِ حدیث کی خدمات پر مشتمل ’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ کی چھے جلدیں اس وقت ہمارے سامنے ہیں۔1891ء سے 1912ء تک کے دور کی چھے ضخیم جلدوں کی یہ تاریخ ہندوستان میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ہند نے شائع کی ہے اور پاکستان میں مکتبہ قدوسیہ لاہور کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر صاحب نے خود شائع کروائی ہے،مزید جلدیں زیرِ طبع ہیں۔اب تک ان کی مزید ستائیس جلدیں چھپ چکی ہیں اور ساٹھ جلدوں سے زیادہ کا مواد ترتیب دیا جا چکا ہے۔ ان سطور کے راقم کو تقسیمِ ملک کے بعد 1953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت اور پھر 1974ء کی تحریکِ ختمِ نبوت میں بھی حصہ لینے کا موقع ملا۔ محترم ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین کی زیرِ نظر تاریخی تالیف ’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ کی آخری جلد میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تذکرہ کیا جائے گا اور اس سلسلے کی آخری جدوجہد اور محنت بھی یقینی طور پر اہلِ حدیث علما ہی کی ہے،جن کی مساعیِ حسنہ کی زیادہ تفصیل ڈاکٹر صاحب کے علم و مطالعہ میں ہو گی۔ بلاریب ڈاکٹر صاحب کی یہ قابلِ قدر کاوش موضوع کے لحاظ سے ایک انسائیکلو پیڈیا کی حامل ہو گی۔ہمارے اکابر کی ان گنت تحریروں کو جمع کرنا اور انھیں ماہ و سال کی ایک ترتیب و تزئین سے آراستہ کر کے گلدستہ تیار کرنا بڑے جان جوکھوں کا کام تھا اور پھر انگلینڈ کے بھی ایک دور افتادہ مقام پر رہایش پذیر ہو کر سارا مواد اکٹھا کرنا اور بھی
Flag Counter