Maktaba Wahhabi

16 - 402
پیش لفظ تاریخِ اسلام میں اہل اﷲ اور اصحابِ علم و فضل کی سوانح حیات کا حسین تذکرہ موجود ہے۔تاریخ کا یہ سنہری باب ہر دور میں بڑی دلچسپی سے پڑھا جاتا رہا ہے،جس سے علمائے اسلام کے کارناموں اور ان کی دینی،تعلیمی،اصلاحی و دعوتی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہی ملتی ہے۔نیز ان کے زہد و ورع اور اخلاص و للہیت کے ایمان افروز واقعات پڑھ کر قلوب و اذہان منور ہوتے اور روحانی سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ہر دور میں ایسے باکمال اور صاحبِ جمال لوگ ہوئے ہیں۔اگرچہ وہ خود نمایش اور ریاکاری سے کوسوں دور رہے،لیکن اس دور کے اہلِ فکر و دانش ان کی حیات کے روشن پہلوؤں کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرتے رہے۔انہی کی کاوشوں سے آج ہم اپنے مایۂ ناز اسلاف کے حالاتِ زندگی سے آگاہ ہیں اور قدم قدم پر راہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ ماضی قریب میں بھی ایسی بہت سی شخصیات گزری ہیں،جو علم و فضل اور روحانیت کے بلند مقام پر فائز تھیں،جنھوں نے اپنی عملی زندگیوں اور روحانی قوت سے لوگوں کو متاثر کیا اور عوام ان سے فیض یاب ہوئے۔آج بھی ہزاروں لوگ ان کے حلقوں میں شامل ہیں۔ان ممتاز علما اور مشایخ کا کمال یہ ہے کہ یہ صرف قرآن و حدیث کے پیروکار تھے۔صحیح عقائد و نظریات کے حامل،اور صحابہ کرام و تابعین عظام کے نقشِ قدم پر چلنے
Flag Counter