Maktaba Wahhabi

194 - 402
علمائے سیالکوٹ مولانا محمد صدیق اختر (وفات: 14 اکتوبر 2008ء) اور مولانا محمد علی جانباز (پیدایش: 1936ء ،وفات: 13 دسمبر 2008ء) کی رحلت سیالکوٹ زمانۂ قدیم سے مردم خیز خطہ چلا آ رہا ہے۔علامہ ڈاکٹر محمد اقبال،علامہ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی،مولانا حافظ محمد شریف سیالکوٹی،مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی،معروف پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد صفدر رحمہم اللہ کے بعد علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید اور علامہ پروفیسر ساجد میر اسی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ماضی قریب میں انتقال کر جانے والے ہمارے دیرینہ دوست مولانا محمد صدیق اختر اور بزرگ دوست مولانا محمد علی جانباز مرحومین کا وطنِ مالوف بھی یہی شہر سیالکوٹ ہے۔ اول الذکر مولانا محمد صدیق اختر ضلع کے اہم مقام چونڈہ میں برسوں رہایش پذیر رہے۔وہی چونڈہ جہاں 1965ء میں پاک فوج نے بھارتی سٹرائیک فورس کو بری طرح دبوچ لیا تھا اور چونڈہ کے اطراف میں جو کئی دنوں تک جنگ ہوئی،وہ عالمی جنگ کے بعد ٹینکوں (آرمر) کی سب سے بڑی لڑائی تھی،جس میں ہندوستانی فوج کے جوان بھاری تعداد میں ٹینکوں کے اندر جل گئے اور سری نگر سے لے کر راس کماری
Flag Counter