Maktaba Wahhabi

360 - 402
6 ستمبر 1966ء کی ایک حسین یاد آج 6 ستمبر 2006ء ہے،جب کہ پرانے کاغذات کی صفائی اور چھانٹی کرتے ہوئے ’’دفاعِ پاکستان کانفرنس‘‘ کے نام سے موسوم ایک بڑا اشتہار ہاتھ لگا،جس پر 6 ستمبر 1966ء کی تاریخ مرقوم ہے۔یہ کانفرنس کار خانہ بازار فیصل آباد میں منعقد ہوئی تھی،جس کا اہتمام جمعیت شبان اہلِ حدیث فیصل آباد نے کیا تھا۔جوانی کے اس زمانے میں ان سطور کا راقم شبان اہلِ حدیث کا سیکرٹری جنرل اور چوہدری عبدالخالق چیمہ صدر تھے۔ ایک سال قبل 6 ستمبر 1965ء پاک بھارت جنگ کے حوالے سے ملک بھر میں حکومتی سطح پر یومِ دفاع منایا جا رہا تھا۔ہماری یہ کانفرنس بھی اسی مناسبت سے منعقد کی جا رہی تھی،جس کے مقررین مولانا سید ابوبکر غزنوی ناظمِ اعلیٰ جمعیت اہلِ حدیث پاکستان،مولانا حافظ عبدالحق صدیقی آف ساہیوال اور خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری تھے۔کارخانہ بازار کے وسط میں اسٹیج بنایا گیا تھا اور چوک گھنٹہ گھر تک سامعین ہزارہا کی تعداد میں دریوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔پنڈال کے دائیں بائیں دونوں جانب بھی عوام کھڑے تھے۔ کانفرنس کے صدر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث فیصل آباد کے امیر مولانا عبیداﷲ احرار تھے اور راقم الحروف اسٹیج سیکرٹری تھا۔اسٹیج پر خطیبِ شہر مولانا محمد صدیق،مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف اور امیرِ ضلع مولانا محمد اسحاق چیمہ،ناظمِ ضلع مولانا رفیق
Flag Counter