Maktaba Wahhabi

381 - 402
مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ پر ایک نظر برادرِ مکرم حافظ احمد شاکر مدیر مسؤل ’’الاعتصام‘‘ نے ارشاد فرمایا ہے کہ مورخِ اہلِ حدیث مولانا اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ کے متعلق میں اپنے تاثرات تحریر کروں،کیوں کہ تمام تر خطبات میرے مشاہدات میں سے ہیں۔اہلِ علم و فضل کی جن عظیم شخصیات نے ان عظیم کانفرنسوں میں یہ خطبات پڑھے،برسوں گزرے دور پر مشتمل ہیں۔تاہم مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا وہ تابناک ماضی اور آنکھوں دیکھا حال بھلائے نہیں بھولتا۔میں جب تاریخ کے جھروکوں سے ان خطبات پر نظر ڈالتا ہوں تو انھیں پڑھنے والے ہمارے کبار علما و صلحا اپنے زمانے کے افکار و حوادث پر بے لاگ تبصرہ کناں اور مسلک اہلِ حدیث کے حاملین ہی نہیں،بلکہ دیگر دینی جماعتوں کو بھی راہِ رشد و ہدایت پر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور یہ احساس دلاتے ہیں ع تو اگر میرا نہیں بنتا تو نہ بن اپنا تو بن مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کا قیام 24 جولائی 1948ء کو عمل میں لانے والے مولانا سید محمد داود غزنوی،مولانا محمد اسماعیل سلفی،مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی،مولانا حنیف ندوی اور مولانا عطاء اﷲ حنیف بھوجیانی اور ان کے رفقائے خاص تھے،
Flag Counter