Maktaba Wahhabi

114 - 402
مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان مرحوم (وفات: 29 نومبر 1976ء) مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے بانی و امیر حضرت مولانا سید محمد داود غزنوی کے ابتدائی ساتھیوں میں حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی،حضرت مولانا عطاء اﷲ حنیف،حضرت مولانا محمد حنیف ندوی،حضرت مولانا محمد صدیق،حضرت مولانا محمد اسحاق چیمہ،حاجی محمد اسحاق حنیف،میاں عبدالمجید،پروفیسر عبدالقیوم،مولانا عبیداﷲ احرار،حضرت مولانا معین الدین لکھوی اور حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی کے اسمائے گرامی شامل ہیں،ان احباب میں جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان رحمہ اللہ آف کھلابٹ ہزارہ بھی تھے،جن کا تذکرہ تحریروں اور گفتگوؤں میں بہت کم ہوا ہے،حالانکہ خان صاحب کا بلند کردار جمعیت کے تنظیمی امور میں بھی ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ مرحوم لمبے قد کاٹھ،مضبوط گندھے ہوئے جسم اور سرخ و سفید خوب صورت چہرہ مہرہ،شلوار و قمیص اور واسکٹ میں ملبوس پٹھانی ٹیڑھی سی پگڑی کے ساتھ ایک رعب دار شخصیت تھے۔صدرِ پاکستان جنرل محمد ایوب کے وہ پھوپھی زاد بھائی تھے۔خاندانی وجاہت و شہرت رکھنے کے باوجود وہ انتہائی متواضع و ملنسار اور مرنجاں مرنج عالمِ دین تھے۔صوبہ سرحد کا ایک مشہور دیہی قصبہ ’’کھلابٹ‘‘ ان کا آبائی وطن تھا،
Flag Counter