Maktaba Wahhabi

164 - 402
مولانا غلام اﷲ امرتسری بھی مرحوم ہو گئے! (وفات: 10 نومبر 2005ء) آج سے قریباً پینتالیس برس قبل مسجد مبارک منٹگمری بازار فیصل آباد میں (تعمیرِ نو سے پہلے یہ مسجد ’’کچی مسجد‘‘ کے نام سے موسوم تھی) پانچ چھے سال تک مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی خطبہ جمعہ بھی دیتے رہے،اس دوران میں رمضان المبارک میں قرآن مجید بھی حافظ صاحب مرحوم سنایا کرتے تھے۔مسجد اور باہر بازار تک جمعہ اور تراویح میں صفیں ہوتیں،خوب رونقیں لگتیں۔شہر اور مضافات سے ایک کثیر تعداد ان اجتماعات میں شرکت کرتی۔جب کبھی جمعہ میں حافظ صاحب تشریف نہ لا سکتے تو اپنی جگہ جمعہ پڑھانے کے لیے مولانا غلام اﷲ امرتسری کو بھیجتے۔مولانا غلام اﷲ جو چند روز پیشتر اچانک اﷲ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے،انہی کی یاد میں یہ چند سطور سپردِ قلم کی جا رہی ہیں۔عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے مرحوم خطابتی ذمے داریاں چھوڑے ہوئے تھے،لیکن ان کی صحت اور توانائی قابلِ رشک تھی۔ مولانا غلام اﷲ تقسیمِ ملک کے بعد رام گڑھ (مجاہد آباد) کی جامع مسجد اہلِ حدیث میں خطیب تھے،اُن کی جوانی کا یہ بھرپور دور تھا۔سفید شلوار قمیص میں ملبوس اور سر پر پگڑی کلاہ پر بندھی ہوتی۔اﷲ تعالیٰ نے انھیں طویل قد و قامت،سرخ و سفید رنگت اور آواز میں طنطنہ،تلاوتِ قرآن مجید میں حلاوت جیسی روحانی و جسمانی صفات سے
Flag Counter