Maktaba Wahhabi

198 - 402
مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی کا سانحۂ ارتحال (وفات: 14 اگست 2010ء) آج 16 اگست کے اخبارات میں یہ افسوسناک خبر پڑھ کر رنج و ملال کے پہاڑ ٹوٹ پڑے کہ ہمارے دیرینہ دوست اور کلاس فیلو مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی آف فاروق آباد رحلت کر گئے ہیں۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ کلیہ دار القرآن والحدیث فیصل آباد جناح کالونی سے ہم اکٹھے فارغ التحصیل ہوئے۔ہمارے دوسرے ساتھیوں میں کلیہ کے ناظم و شیخ الحدیث استاذی المکرم مولانا محمد عبداﷲ ویرووالوی رحمہ اللہ کے صاحبزادگان حافظ عبدالرحمان اور حافظ محمد داود مرحوم،مولانا عبدالغفور ناظم آبادی،مولانا فضل الرحمان ہزاروی،مولانا عبدالقدوس چشتیاں،مولانا محمد یوسف صدیق ہزاروی اور مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف مرحوم کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد کے اسمائے گرامی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ہمارے اساتذہ شیخ الحدیث مولانا محمد عبداﷲ ویرووالوی،شیخ الحدیث حافظ احمد اﷲ بڈھیمالوی،حضرت مولانا عبدالغفار حسن اور پروفیسر غلام احمد حریری جیسے بلند مرتبت مدرسین تھے۔ حافظ عبدالرزاق ذہین و فطین،مرنجاں مرنج اور بے حد خلیق انسان تھے،لیکن سادہ اور صوفی منش طبیعت رکھتے تھے۔زمانۂ طالب علمی میں ان کی بھولی بھالی گفتگو اور لطائف و ظرافت سے آراستہ زندہ دلی کی داستانیں دل و دماغ کی دنیا میں تازہ ہو رہی ہیں،لیکن میں کمر کے آپریشن کے بعد بحمد اﷲ رو بہ صحت تو ہوں،تاہم نقاہت
Flag Counter