Maktaba Wahhabi

102 - 402
حضرت مولانا محمد اسماعیل ذبیح (پیدایش: 1916ء ،وفات: 2 مئی 1975ء) کبھی وہ زمانہ تھا کہ کانفرنسوں اور جلسوں کے اشتہارات میں اسماعیل نام کی چار بڑی شخصیتوں کے اسمائے گرامی لازمی ہوا کرتے تھے: حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ حضرت حافظ محمد اسماعیل ذبیح رحمہ اللہ حضرت حافظ محمد اسماعیل روپڑی رحمہ اللہ حضرت مولانا سید محمد اسماعیل شاہ مشہدی (حضرت شاہ محمد شریف گھڑیالوی کے چھوٹے صاحبزادے)۔ یہ چاروں حضرات مردانہ وجاہت میں بھی اور عالمانہ خطابت میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔جن لوگوں نے ان کی تقریریں سُنی ہیں،وہ جانتے ہیں کہ ان کے طرزِ تکلم سے فکر کو جلا اور ذہن کو روشنی ملتی تھی،ان کی خطابت کی جولانیوں اور شیریں بیانیوں سے شرک و بدعات کے بادل چھٹ جاتے اور توحید و سنت کی بارش سے دل کی دنیا سیراب ہو جاتی۔سامعین کے عقائد و اعمال کی ایسی اصلاح ہوتی کہ ان کی زندگیوں میں ایک ولولۂ تازہ اور دینی انقلاب پیدا ہو جاتا۔فیصل آباد میں چوک گھنٹہ گھر کے رات کے جلسوں اور دھوبی گھاٹ کی کانفرنسوں میں بارہا ان کے خطاب ہوتے رہے۔یوں سمجھیے کہ علم و عمل کے اعتبار سے یہ چہار درویش بقول ڈاکٹر اقبال ع
Flag Counter