Maktaba Wahhabi

173 - 402
مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں راقم کے والد مرحوم حاجی عبدالرحمان پٹوی علمائے کرام کے بے حد معتقد تھے،علما کی خدمت و تکریم اور میزبانی ان کا روز مرہ معمول تھا۔ہمارے غریب خانے پر مختلف اوقات میں جو علما و صلحا مہمان رہے،ان کی فہرست طویل تر ہے،جن میں سے بعض کے اسمائے گرامی کچھ اس طرح ہیں: صوفی محمد عبداﷲ اوڈانوالہ،حافظ محمد عبداﷲ روپڑی،مولانا عبدالمجید ہزاروی،مولانا عبدالمجید سوہدروی،علامہ محمد یوسف کلکتوی،مولانا عبدالخالق رحمانی،حافظ محمد اسماعیل ذبیح،حافظ محمد اسماعیل روپڑی،حافظ عبدالقادر روپڑی،سید محمد اسماعیل مشہدی،مولانا احمد دین گکھڑوی،مولانا علی محمد صمصام،مولانا سید عبدالغنی شاہ،مولانا نور حسین گرجاکھی،حافظ ابراہیم کمیر پوری،حافظ محمد شریف سیالکوٹی،مولانا محمد رفیق خان پسروری،مولانا محمد یحییٰ حافظ آبادی،مولانا محمد عبداﷲ ثانی،حافظ عبدالحق صدیقی،مولانا محمد یحییٰ شرقپوری،حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی،حافظ عبداﷲ شیخوپوری،مولانا معین الدین لکھوی،مولانا محی الدین لکھوی،مولانا عبداﷲ بورے والا،مولانا محمد اسحاق بھٹی،حاجی محمد اسلم سیف فیروز پوری،مولانا محمد صدیق سرگودھوی،مولانا محمد حسین شیخوپوری رحمہم اللہ ۔ ان میں سے بزرگ اور پاکباز شخصیات صوفی عبداﷲ،بڑے حافظ صاحب روپڑی اور مولانا عبدالمجید ہزاروی رحمہم اللہ کا تو ہمارے ہاں ہفتوں قیام رہتا۔ان حضرات کے عقیدت مند آتے رہتے اور دعاؤں سے مستفید ہوتے۔ہمارے گھر کے
Flag Counter